وزیراعظم نے بھارت کے این ایس جی میں شمولیت کے خلاف 17وزرائے اعظم کو خطوط لکھے، یہ خطوط ریکارڈ کا حصہ ہیں، ایل او سی پر کشیدگی نہیں چاہتے، کلبھوشن یادیو کا نیٹ ورک مکمل طور پر بے نقاب کرنیکی کوشش میں ہیں،امریکہ کی طرح سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی مشاورت سے خارجہ پالیسی بنا رہے ہیں
مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کی اینکرز اور ایڈیٹرز سے ملاقات میں گفتگو
پیر 27 جون 2016 18:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بھارت کی این ایس جی میں شمولیت کے خلاف 17وزرائے اعظم کو خطوط لکھے، مختلف وزرائے اعظم کے لکھے گئے خطوط ریکارڈ کا حصہ ہیں، ایل او سی پر ٹینشن نہیں چاہتے، کل بھوشن یادیو کا نیٹ ورک مکمل طور پر بے نقاب کرنے کی کوشش میں ہیں،امریکہ کی طرح سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی مشاورت سے خارجہ پالیسی بنا رہے ہیں۔
پیر کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید سے اینکرز اور ایڈیٹرز نے ملاقات کی۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ ہم امریکہ کی طرح سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی مشاورت سے خارجہ پالیسی بنا رہے ہیں،کل بھوشن یادیو کے خلاف قانونی کارروائی پھر سے شروع ہو گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارتی این ایس جی میں شمولیت کے خلاف 17وزرائے اعظموں کو خطوط لکھے، مختلف وزرائے اعظموں کے لکھے گئے خطوط ریکارڈ کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر بھارتی ڈکٹیشن نہیں لیں گے، ایل او سی پر ٹینشن نہیں چاہتے، کل بھوشن یادیو کا نیٹ ورک مکمل طور پر بے نقاب کرنے کی کوشش میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طارق فاطمی کے ساتھ بہترین پیشہ وارانہ تعلقات ہیں، انسانی حقوق کے اداروں نے بنگلہ دیش پھانسیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، بنگلہ دیش میں پھانسیاں دیئے جانے کے معالمے پر تحفظات ہیں، ہم امریکہ کی طرح سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو ساتھ لے کر چلتے ہیں، تمام جمہوری ممالک میں سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ خارجہ پالیسی بنانے میں شامل ہوتے ہیں،افغانستان کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ کا تنازع طے کرنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.