اسپیشل پولیس یونٹ کی بنوں میں‌کارروائی ، ایک دہشتگرد گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 جون 2016 11:37

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جون 2016ء) : اسپیشل پولیس یونٹ نے بنوں میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سے جاری بیان کے مطابق دہشتگرد زینت اللہ کو بنوں کے علاقہ بیزن خیل سے گرفتار کیا گیا۔ زینت اللہ سے کلاشنکوف اور بارودی مواد سے بھری بالٹی بھی بر آمد ہوئی ، سی ٹی ڈی نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔ گرفتار دہشتگرد زینت اللہ کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ جبکہ زینت اللہ کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر تھی۔

متعلقہ عنوان :