جسٹس منصورعلی شاہ نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ اورجسٹس اعجازالاحسن نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
میاں محمد ندیم منگل 28 جون 2016 13:50
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جون۔2016ء) جسٹس منصورعلی شاہ نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جبکہ جسٹس اعجازالاحسن نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ دونوں جج صاحبان کی حلف برداری کی تقریبات لاہورمیں ہوئیں۔لاہورہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس منصورعلی شاہ کی تقریبِ حلف برداری گورنر ہاﺅس میں ہوئی۔گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ان سے حلف لیا۔
حلف برداری کے بعد گورنر رجوانہ اور تقریب میں موجودوزیراعلیٰ شہباز شریف نے انہیں مبارک باد دی۔سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال،صوبائی وزیرِ قانون رانا ثناءاللہ اوروزیرِ تعلیم پنجاب رانا مشہود سمیت کابینہ کے دیگر ارکان،لاہورہائیکورٹ کے جج صاحبان اور سینئر وکلاءبھی تقریب میں موجودتھے۔(جاری ہے)
حلف برداری کے بعدنئے چیف جسٹس منصورعلی شاہ لاہور ہائی کورٹ پہنچے تو پولیس کے چاک وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی جبکہ لاہور ہائی کورٹ کی انتظامیہ کی جانب سے گلدستہ پیش کیا گیا۔
اس سے پہلے سابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس اعجازالاحسن نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا ،ان کی تقریبِ حلف برداری سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی ،چیف جسٹس سپریم کورٹ انور ظہیر جمالی نے جسٹس اعجازالاحسن سے حلف لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.