رمضان بازاروں میں اشیاء خوردو نوش کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے،رانا تنویر حسین

منگل 28 جون 2016 17:02

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا کہ رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے۔اہل ایمان مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اس بابرکت مہینے میں بھلائی اور نیکی کے چراغ روشن کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے رمضان بازار کے دورہ کے موقع پرکیا ۔اس موقع پر انکے ہمراہ ڈی سی او ارقم طارق، ڈی پی او سرفراز خان ورک ،اے ڈی سی راؤ ریاض اعجازبھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہی ہے۔ صحت اور تعلیم کے بجٹ کے علاوہ رمضان بازاروں میں عوام کو اربوں روپے کی سبسڈی دے کر اشیاء خورد ونوش کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :