شہری کوطیارے سے آف لوڈ کر نے پرایم ڈی پی آئی اے اور دیگر فریقین کو 4 جولائی تک جواب داخل کرانے کا حکم
بدھ 29 جون 2016 14:16
لاہور۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون۔2016ء) لاہور کی صارف عدالت نے کنفرم ٹکٹ کے باوجود شہری کوطیارے سے آف لوڈ کر نے پر پی آئی اے کے خلاف ایک کروڑ روپے ہرجانے کی درخواست پرایم ڈی پی آئی اے اور دیگر فریقین کو جواب داخل کرانے کا ایک اور موقع دے دیا۔لاہور کی صارف عدالت کے جج طاہر نواز نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
عدالت کے رو برو مقامی شہری محمد ہشام کے وکیل غلام مرتضی چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی فلائٹ نمبر پی کے 657 کی کنفرم ٹکٹ کے باوجود پی آئی اے سٹاف نے راولپنڈی سے لاہور آنے والے طیارے سے اسے آف لوڈ کر کے اپنے افسران کو جہاز میں سوار کرا دیا۔
انہوں نے کہا کہ لاجواب سروس کے نام پر پی آئی اے سٹاف نے انہیں زدو کوب کیا اور بد تمیزی بھی کی جو کہ صارف ایکٹ کی واضح خلاف ورزی اور پی آئی اے کسٹمر سروس رولز کی بھی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ خلاف قانون آف لوڈ کرنے پر پی آئی اے کو ایک کروڑ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔پی آئی اے کے وکیل نے عدالت سے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت طلب کی۔جس پر عدالت نے ایم ڈی پی آئی اے اور دیگر فریقین کو چار جولائی تک جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.