جامعہ پشاور کے سینکڑوں طلباء کو رضا کاری کی تربیت

بدھ 29 جون 2016 14:17

پشاور ۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون۔2016ء)پشاور یونیورسٹی میں رضا کار طلباء کی تین روزہ ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں سوشیالوجی،سوشل ورک اور دوسرے مختلف شعبہ جات سے سینکڑوں طلباء نے حصہ لیا ورکشاپ میں طلباء اور طالبات کو رضا کاری بالخصوص نامساعد حالات اور حادثات کے وقت متاثرین کی فوری امداد کی تربیت دی گئی۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر ایم رسول جان اور ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جوہر علی نے ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔