پشاور یونیورسٹی بوائز کالج کے داخلوں کا شیڈول جاری

بدھ 29 جون 2016 14:17

پشاور ۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون۔2016ء)پشاور یونیورسٹی نے بوائز کالج میں ایف اے ایف ایس سی کے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایڈمشن کے اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 جولائی مقرر کی گئی ہے، حافظ قرآن ٹسٹ 17 جولائی کو ہو گا ،عبوری میرٹ لسٹ 18 جولائی جبکہ فائنل 20 جولائی کو جاری کی جائے گی، داخلے 22 جولائی سے یکم اگست تک ہوں گے۔