یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز

بدھ 29 جون 2016 14:45

سرگودھا۔29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون۔2016ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام 2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہو گیا ہے۔ ورکشاپ کے کوآرڈی نیٹر ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر محمد سرور کے مطابق یہ تربیت یونیورسٹی اساتذہ کی استعدادِ کار کو بہتر بنانے کے لیے مفید ثابت ہو گی اور اس میں خاص طور پر یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کی جدید خطوط پر تربیت کو موضوع بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ورکشاپ میں حصہ لینے کے بعد اساتذہ کرام طلباء کو زیادہ موثر طریقہ سے گائیڈ کر سکیں گے۔ اس تربیتی ورکشاپ کے سرپرست اعلیٰ جناب وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا، پروفیسر ڈاکٹر محمدظہورالحسن ڈوگر ہیں۔ورکشاپ کے انعقاد میں فنڈنگ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے کی گئی ہے اور اس ورکشاپ کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے پر یونیورسٹی چیئرمین پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن کی شگرگزار ہے۔

متعلقہ عنوان :