ہونان میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی

بدھ 29 جون 2016 15:33

چانگ شا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) چین کے مرکزی صوبے ہونان میں موسلادھار کے بارش کے ساتھ سیلاب نے تباہی مچا دی ہے ، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے ، سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہیں جبکہ مشرقی صوبے کے 82قصبوں سے 4700افراد بے گھر ہو گئے ہیں ، مقامی حکام کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث دریا بپھر گئے ہیں، تو جیا ، میاؤ کے علاقہ میں ایک قدیم قصبہ تباہ ہو گیا ہے جہاں گھر کن بادشاہوں کے دور سے اب تک بانسوں سے تعمیر کئے جاتے تھے ، قدیم چینی دور کی یہ یادگار بھی سیلاب کی نذر ہو گئی ہے ، ریسکیو ٹیمیں آفت زدہ علاقے میں امدادی کارروائیاں کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ء مقامی محکمہ موسمیات نے علاقے میں مزید طوفانی بارشوں کا بھی امکان ظاہر کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :