گورنرخیبرپختونخوا نے قبائلی علاقہ جات کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2016-17 کی منظوری دیدی
آئندہ مالی سال میں 997 ترقیاتی منصوبے شامل ہیں ،جاری منصوبہ جات 773 ،229 نئے منصوبہ جات ہیں نئے ترقیاتی منصوبوں کیساتھ پہلے سے جاری منصوبہ جات کو جلد ازجلد مکمل کیاجائے ،ایسے منصوبے لائے جائیں جس سے حقیقی معنوں میں قبائلی عوام مستفید ہوسکیں،اقبال ظفر جھگڑا
بدھ 29 جون 2016 17:50
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے قبائلی علاقہ جات کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2016-17 کی منظوری دے دی ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نئے ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ پہلے سے جاری منصوبہ جات کو جلد ازجلد مکمل کیاجائے اور ایسے منصوبے لائے جائیں جس سے حقیقی معنوں میں قبائلی عوام مستفید ہوسکیں۔
وہ بدھ کے روز گورنرہاؤس پشاور میں فاٹاکیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2016-17 کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا محمد اسلم کمبوہ سمیت ،پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر سکندرقیوم ، سیکرٹری پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ اینڈلاء اینڈآرڈر شکیل قادر، سیکرٹری سوشل سیکٹر ڈویلپمنٹ فاٹا وقارالحسن، چیف انجینئرفاٹا ، چیف کنزرویٹر فاٹااورفاٹاسیکرٹریٹ کے دیگر انتظامی محکموں کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.