شدید بارش نے نظام زندگی کو متاثر کر دیا، مجلس وحدت مسلمین
انتظامیہ شہر کا جائزہ لے اور شہر میں درپیش مسائل کے حل سے عوام کی مشکلات میں کمی کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، بیان
بدھ 29 جون 2016 18:43
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) کوئٹہ میں گزشتہ دنوں شدید بارش سے نالوں کا گندہ پانی سڑکوں پر آگیا اور عوام کو شدید اس پانی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ بارش کے بعد سڑکوں کی صفائی کی اشد ضرورت ہے۔ کونسلر حضرات علاقوں کی صفائی میں دیر نہ کرے۔مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے ترجمان محمد ہادی جعفری نے کہا ہے کہ بارش اللہ کی رحمت کی صورت میں برستی ہے مگر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی کی وجہ سے یہ رحمت عذاب کی صورت اختیار کر گیا ہے۔
نکاسی آب کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے قابو سے باہر نظر آرہی ہے اور بارش کے باعث عوام کا نظام زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ شہر کا سارا نظام درہم برہم ہو جائے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نمائندے شہر کا جائزہ لے اور جن علاقوں میں کام یا صفائی کی ضرورت ہے وہاں جلد از جلد نظام کو ٹھیک کرے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بارش سے نالوں میں پانی کا بہاوٴ بڑھ گیا اور ایک سیلاب کی صورت اختیار کرگئی ۔
اسکے علاوہ نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث کچھ علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہو رہے ہیں جس کے باعث نہ صرف ٹریفک کے نظام میں خلل پیدا ہورہا ہے بلکہ یہ پانی شہر میں گندگی اور ماحول کی خرابی کا باعث بن رہی ہے۔شہر میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پیدل چلنا بھی محال ہوگیا ہے اور اس طرح باران رحمت شہریوں کیلئے زحمت کی شکل اختیار کرگئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ان وجوہات کی بنا پر عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نمائندے بھی اس بات پر رد عمل کا اظہار نہیں کر رہے۔کروڑوں روپوں کے استعمال کے باوجود نالیاں بند ہونے کے باعث گندگی کے ڈھیرسڑکوں پر جمع ہو گئے ہیں اور اس سے تعفن بھی پھیلنے لگا ہے۔ شہر کے نظام کو برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اورکوئٹہ میٹروپولیٹن کاپوریشن کی جانب سے صفائی کے اقدامات ناکافی نظر آرہے ہیں۔متعلقہ اداروں کے ملازمین اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے شہر کا جائزہ لے اور شہر میں درپیش مسائل کے حل سے عوام کی مشکلات میں کمی کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.