ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقوں میں شدیدطوفان اورموسلادھاربارش،نظام زندگی درہم برہم،بجلی کے پول گرگئے
بدھ 29 جون 2016 18:50
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) کوٹ ظفر بالا دستی اور اس کے مضافات میں سوا تین بجے سے پونے پانچ بجے تک شدید طوفان اور موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں زندگی کا نظام درھم برھم ہوا ۔بجلی کے پول گر گئے ۔کمروں کی چھتیں اڑگئیں ۔پورے دیہات میں قیامت گزری ۔ابتدائی مصدقہ رپورٹ کے مطابق صرف کوٹ ظفر بالادستی میں چالیس بکریاں ہلاک ہوگئیں ۔
گاوٴں کے اندر بجلی کے کئی پول گر گئے بجلی کا سارا سسٹم تہس نہس ہوگیا ہے ۔خربوزوں کے باغات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں ۔حکومت کی طرف سے متاثرہ علاقے میں اب تک کوئی امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کی گئیں ۔ پینے کا صاف پانی دور دور تک ناپید ہوگیا ہے ۔بجلی کا نظام درہم برہم ہے اندازہ ہے کہ بجلی کے نظا م کی بحالی میں کافی وقت لگے گا ۔(جاری ہے)
فی الوقت لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی اشد ضروت ہے۔
مالی نقصانات کا اندازہ لگانا ناممکن ہے ۔درخت اکھڑ گئے ہیں ۔راستے بند ہیں ۔رمضان شریف کے مہینے میں کوٹ ظفر بالادستی کے لوگوں کو آسمانی مصیبت کا سامنا ہے ۔عوام نے حکومت اور خیراتی اداروں سے جلد از جلد امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔متاثرہ افراد نے علاقے میں پینے کے پانی کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیاہے اور امدادی سرگر میاں نہ شروع کی گئیں تو علاقے میں خطرناک بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.