پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کو منظم منصوبہ بندی کے تحت عدم استحکام سے دوچار کیا جارہا ہے‘ پروفیسر حافظ محمد سعید
ترکی میں ہونے والے بم دھماکے مسلم ممالک میں انتشار پیداکرنے کی بین الاقوامی سازشوں کا حصہ ہیں‘ داعش صلیبیوں و یہودیوں کی پیداوار ہے‘ مسلمان ملکوں میں اس فتنہ کو پروان چڑھانے کیلئے بے پناہ وسائل خرچ کئے جارہے ہیں‘ پاکستانی قوم ترک بھائیوں کے دکھ درد اور غم میں برابرکی شریک ہے‘بیان
بدھ 29 جون 2016 20:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ترکی میں ہونے والے بم دھماکے مسلم ممالک میں انتشار پیداکرنے کی بین الاقوامی سازشوں کا حصہ ہیں۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کو منظم منصوبہ بندی کے تحت عدم استحکام سے دوچار کیا جارہا ہے۔ داعش صلیبیوں و یہودیوں کی پیداوار ہے۔
مسلمان ملکوں میں اس فتنہ کو پروان چڑھانے کیلئے بے پناہ وسائل خرچ کئے جارہے ہیں۔ پاکستانی قوم ترک بھائیوں کے دکھ درد اور غم میں برابرکی شریک ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ امریکہ اور اس کے اتحادی طویل عرصہ سے پاکستان، سعودی عرب اور ترکی جیسے اسلامی ممالک کیخلاف خوفناک سازشیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ کسی صورت انہیں مضبوط و مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے یہی وجہ ہے کہ جب سے سعودی عرب کی قیادت میں 34ملکی اتحاد قائم ہوا ہے عالمی قوتوں نے مسلمان ملکوں کیخلاف اندرونی و بیرونی سازشیں تیز کر دی ہیں اور بم دھماکوں و خودکش حملوں کے ذریعہ افراتفری پھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.