یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے دو پروفیسرز نے چیئرمین کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا

جمعرات 30 جون 2016 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے دو پروفیسرز نے چیئرمین کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یو ای ٹی شعبہ کیمیکل کے چیئرمین نوید رمضان اور آئی ایم ای کے چیئرمین پرویز مغل نے وائس چانسلر کے غیر مناسب رویے کے باعث استعفیٰ دیاہے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پہلی بار بیک وقت دو شعبہ جات کے سربراہان نے اپنے عہدوں سے الگ ہوئے ہیں دونوں شعبوں کے سربراہان نے بطور چیئرمین مزید کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ وائس چانسلر کو بھجوا دیا ہے۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ دونوں شعبوں کے سربراہان نے وائس چانسلر کے رویے اور بے جا مداخلت سے تنگ آکر استعفیٰ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :