ایم اے /ایم ایس سی امتحانات کے نتائج کا اعلان

جمعرات 30 جون 2016 16:46

سرگودھا۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء)یونیورسٹی آف سرگودھا نے ایم اے /ایم ایس سی کے مختلف مضامین کے پارٹ ون، پارٹ ٹو/کمپوزٹ کے دوسرے سالانہ امتحان (2015ء)کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مارچ2016ء میں منعقد ہونے والے ایم اے تاریخ پارٹ ٹو /کمپوزٹ کے امتحان میں کامیابی کا تناسب53.35 فیصد رہا۔اسی طرح ایم ایس سی باٹنی پارٹ ون کے امتحان میں کامیابی کا تناسب 57.14فیصد رہا۔ایم اے سوشل ورک پارٹ ون کے امتحان میں کامیابی کا تناسب100فیصد رہا۔ایم اے فزیکل ایجوکیشن پارٹ ٹو کے امتحان میں کامیابی کا تناسب87.66فیصد رہا۔اس کے علاوہ ایم ایس سی زوالوجی پارٹ ٹو کے امتحان میں کامیابی کا تناسب 81.81فیصد رہا۔