جن لوگوں نے اپنے ادوار میں کرپشن کے سوا کچھ کام ہی نہیں کیا وہ کرپشن کرپشن کی باتیں کررہے ہیں، چودھری نثار
افغان مہاجرین کامسئلہ انتہائی سنجیدہ ہے،بھارتی وزیراعظم مودی کی پاکستان کے حوالے سے ہربات کو سنجیدہ نہیں لیناچاہیے وفاقی وزیرداخلہ کی صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر غیررسمی بات چیت
جمعرات 30 جون 2016 21:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہاہے کہ جن لوگوں نے اپنے ادوار میں کرپشن کے سوا کچھ کام ہی نہیں کیا وہ کرپشن کرپشن کی باتیں کررہے ہیں، کوئی بلاول بھٹو سے پوچھے کہ جو بے شمار پراپرٹی ان کے والد ،والدہ اوران کے اپنے نام ہے اس کا ٹیکس ریٹرن کیوں نہیں ہے،وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد افغان مہاجرین کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوگا جس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کرینگے، افغان مہاجرین کامسئلہ انتہائی سنجیدہ ہے،بھارتی وزیراعظم مودی کی پاکستان کے حوالے سے ہربات کو سنجیدہ نہیں لیناچاہیے۔
جمعرات کو پنجاب ہاؤس میں صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ کرپشن آپریشن کاکپتان وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ اور کوئی نہیں ہوسکتا وفاقی حکومت کو صوبوں میں مداخلت کااختیار نہیں وہ براہ راست کوئی انکوائری نہیں کرسکتی کراچی آپریشن کے حوالے سے وفاقی حکومت مکمل سپورٹ کررہی ہے کراچی میں عام جرائم میں گزشتہ ڈیڑھ سال میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے لیکن دہشتگردی ،بھتہ خوری ،ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بہت زیادہ کمی واقع ہوئی ہے،کراچی میں جرائم کو روکنے کیلئے پولیس کی استعداد کار میں اضافہ ضروری ہے اس حوالے سے بیس ہزار پولیس اہلکاربھرتی کئے جارہے ہیں جن کی ریکروٹمنٹ میں آرمی تعاون کرے گی جبکہ دو ہزار سابق فوجیوں کو بھی پولیس میں بھرتی کیاجائیگا سندھ سے فوج میں لوگوں کی تعداد کم ہے اس لئے آپشن دیاجائے کہ وہ فوج سے ریٹائر ہوکر پولیس میں چلے جائیں سندھ پولیس کو جدید ترین گاڑیوں اوراسلحہ سے بھی لیس کیاجائیگا رینجر بھی وہاں رہے اور پولیس کاکردار بھی موثر رہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.