جمعتہ الوداع کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں کی فول پروف سیکورٹی
لاہور پولیس کے 6ہزار سے زائد افسر اور جوان سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے، سی پی او لاہور
جمعرات 30 جون 2016 22:04
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جون ۔2016ء) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ جمعتہ الوداع کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے لاہور پولیس کے 6ہزار سے زائد افسر اور جوان سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے اور اس ضمن میں اراکین اسمبلی کو اپنے حلقہ انتخاب میں آنے والی حساس دینی عبادت گاہوں کی سیکورٹی کے لیے منتظمین کو یہ باور کروانا چاہیے کہ موجودہ صورتحال میں ذرا سی غفلت بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے لہذا پولیس کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کے افراد کوبھی چوکنا رہتے ہوئے مساجد اور امام بارگاہوں میں آنے والے نمازیوں کو تلاشی کے بعد اندر آنے دینا چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پروگرام پر عمل درآمد کے لیے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں اور اب تک ناجائز اسلحہ ، شر انگیز تقاریر اور وال چاکنگ کے علاوہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ اور قانون کرایہ داری کی خلاف ورزی، مذہبی منافرت پر مبنی مواد کی اشاعت اور تقسیم کے جرم میں 3ہزار سے ز ائد ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.