رمضان اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کے نزول کا مہینہ ہے، انسان اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو محسوس کرتا ہے‘حافظ محمد سعید
،جس طرح انسان کو دھوپ، سائے اور سردی کا احساس ہوتا ہے اسی طرح انسان کو پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اسے مل رہی ہیں
جمعرات 30 جون 2016 23:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء ) امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کے نزول کا مہینہ ہے، انسان اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کو محسوس کرتا ہے،جس طرح انسان کو دھوپ، سائے اور سردی کا احساس ہوتا ہے اسی طرح انسان کو پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اسے مل رہی ہیں ،جب بندہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق کو درست کرتا ہے تو اسے رحمتیں مل جاتی ہیں،اس میں قرآن مجید نازل ہوا جو تمام انسانوں کیلئے ہدایت ہے،قرآن اپنے ماننے والوں میں جرات و بہادری پیدا کرتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار کے موقع پر اساتذہ سے خطاب اور وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ اللہ کے دشمنوں نے مل کر پاکستان کو نشانہ بنا لیا ہے۔(جاری ہے)
پاکستان کے خلاف بہت خوفناک منصوبے بنائے اور معاہدے کئے جارہے ہیں۔ ایک بڑی جنگ کی تیاری ہو رہی ہے۔ انڈیا کے ایئرپورٹوں پر ڈرون کھڑے ہیں۔ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچانے ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اور اسلام پسندوں کیخلاف کاروائی کی سازشیں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوشکی میں ڈرون حملہ ایک ریہرسل تھی۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان دشمنی پید ا کی جارہی ہے۔ انڈیاکو افغانستان میں بٹھادیا گیا ہے۔ ملک کے دفاع کیلئے مسلمان متحد ہو جائیں۔ افواج پاکستان ، ملک کی تمام دینی و سیاسی جماعتوں اور تمام طبقے دفاع کے مسئلہ پر ایک ہو جائیں۔ ان شاء اللہ یہ ملک پوری دنیا کی امیدوں کو مرکز ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ نے پندرہ سال تک انڈیا کو افغانستان میں مضبوط کیا۔ انڈیا کے ٹریننگ سنٹر بنوائے۔ پاکستان کو میدان جنگ بنانے کی کوششیں کی گئیں۔ امریکہ کی چترال سے لیکر گلگت تک بیٹھنے کی کوششیں ناکام ہو چکیں ۔نیٹو کا اتحاد ناکام ہو گیا۔ امریکہ کے انڈیا سے معاہدے پاکستان کیخلاف اعلان جنگ کے مترادف ہیں۔ پوری قوم کو دفاع پاکستان پر متحد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس دن مودی اوبامہ سے معاہدے کر رہا تھا، بھارتی سولہویں کور کا کمانڈر مقبوضہ کشمیرمیں اپنی شکست کا اعتراف کر رہا تھا۔ مودی اوبامہ کے معاہدے کاغذی ثابت ہو ں گے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ اگر مسلمان دین اسلام پر عمل شروع کریں اور قرآن و سنت سے غافل نہ ہوں تو حالات میں بہت بڑی تبدیلی آ سکتی ہے۔ ہمارے معاشروں، ملکوں کا رنگ اسلامی بنے گا اور آپس کے جھگڑے ختم ہو جائیں گے۔ مسلمانوں میں تشدد اور قتل و غارت گری کا خاتمہ اسلام پر عمل سے ہی ممکن ہے۔ جب مسلمان میدانوں میں کھڑے ہو جائیں گے تو دنیا میں امن قائم اور فساد ختم ہو جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.