دنیا کے بیشتر ملک گرمی سے بے حال،پیرو میں سردی سے 48بچے ہلاک

جمعہ 1 جولائی 2016 14:24

لیما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جولائی ۔2016ء) دنیا کے بیشتر ملکوں میں لوگ گرمی سے بے حال ہیں وہیں جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں لوگ برف باری اورٹھنڈ سے پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پیرو کے سات صوبوں میں شدید سردی سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں جہاں اس سال کا کم ترین درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انسان تو انسان سخت شدید سردی سے جانور اور پرندے بھی پریشان ہیں۔حکام کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران شدید سردی اور مختلف بیماریوں کے باعث اڑتالیس بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :