اقبال کالونی کے پرائمری سکول میں نو تعمیر شدہ اکیڈمک بلاک کا افتتاح

جمعہ 1 جولائی 2016 14:54

فیصل آباد۔یکم جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی۔2016ء) گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول علامہ اقبال کالونی میں 39لاکھ 29ہزار روپے سے چار کمروں پر مشتمل نو تعمیر شدہ اکیڈمک بلاک کا افتتاح کر دیا گیا۔اس سلسلہ میں گزشتہ روز افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی میاں طاہر جمیل تھے ۔ اس موقع پر سکول ہیڈ مسٹریس ذکیہ ستار سمیت علاقہ معززین اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میاں طاہر جمیل نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ میں حلقے کے تمام سکولوں میں کلاس رومز سمیت دیگر غیر میسر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشش جاری رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے تعلیم اور صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے رواں مالی سال کے بجٹ میں خاطر خواہ فنڈز مہیا کئے ہیں۔ اس موقع پر میڈم ذکیہ ستار نے کہا کہ سکول میں عمارت کی خستہ حالی اور کمروں کی کمی کے باعث بچوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ نئے کمروں کی تعمیر سے سکول میں بچوں کے داخلہ کی شرح میں اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :