ملک بھر میں جمعتہ الوداع مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
جمعہ 1 جولائی 2016 15:19
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جولائی۔2016ء) ملک بھر میں جمعتہ الوداع مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ امن و امان کے لئے خصوصی دعائیں کرائی گئیں۔ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔
(جاری ہے)
وفاقی دارالحکومت میں جمعتہ الوداع کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں منعقد ہوا جس کے خطبہ میں عالم اسلام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کا احاطہ کیا گیا۔
تمام چھوٹی بڑی مساجد میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی جمعة الوداع کو یوم القدس منایا گیا۔ لاہور میں پنجاب کی سب سے بڑی بادشاہی مسجد میں مولانا طیب عبدالخبیر نے جمعہ کا خطبہ دیا اور ملک میں امن و استحکام، ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کرائی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.