ملک بھر میں آج رمضان المبارک کی27ویں شب انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی
میاں محمد ندیم ہفتہ 2 جولائی 2016 11:20
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔2 جولائی۔2016ء) ملک بھر میں آج رمضان المبارک کی27ویں شب انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ مساجد میں محافل شبینہ ، عبادات ، ذکر و اذکار اور نعت خوانی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔شب قدر کی رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے ، اس رات قرآن پاک کا نزول ہوا ، یہ رات سلامتی والی رات ہے۔
(جاری ہے)
شب قدر کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد اور گھروں میں نمازعشا اور تراویح کے بعد اللہ تبارک و تعالیٰ کی نعمتوں، رحمتوں اور فضل کو سمیٹنے کے لئے محافل شبینہ ،جشن نزول قرآن، صلوة التسبیح اور دیگر نفلی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا۔
ملک کی بیشتر مساجد میں 27 ویں شب کے موقع پر تکمیل قرآن کی محافل کا بھی اہتمام ہو گا۔مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔ آج کی رات مسلمان اللہ تعالی کے حضورمغفرت ، رزق میں کشادگی اور صحت کاملہ کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں گے۔ دعاوں، عبادات اور مناجات کا سلسلہ طلوع آفتاب تک جاری رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.