سرگودھا میں ہسپتال چوک پر ٹریفک پولیس تھانیدارکی ہٹ دھرمی، نومولود کی جان لے لی ،مشتعل شہریوں کا اہلکار پر تشدد ، وردی پھاڑ دی،اعلیٰ پولیس حکام نے واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم

ہفتہ 2 جولائی 2016 20:49

سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء ) سرگودھا میں ہسپتال چوک پر ٹریفک پولیس تھانیدار ہٹ دھرمی نومولود کی جان لے لی ،مشتعل شہریوں نے پولیس اہلکار پر تشدد کیا اور وردی پھاڑ دی ، اعلیٰ پولیس حکام نے واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سرگودھا کی سلطان کالونی کا رہائشی طارق مسیح چار دن کے بچے کو تشویش ناک حالت کے باعث رکشے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چیک کروانے لے جا رہا تھا اس دوران ہسپتال چوک پر ٹریفک پولیس کے تھانیدار نے رکشے کو روک لیا اور بیمار بچے کی موجودگیکے باوجود رکشے کو کاغذات چیک کروانے کے لئے پندرہ منٹ تک روکے رکھا۔

جب بچے کو ہسپتال لے جایا گیا تب تک وہ دم توڑ گیا جس پر شہری مشتعل ہو گئے اور لاش کے ہمراہ احتجاج کیا ۔ شہریوں نے ٹریفک پولیس کے تھانیدار کو بھی پکڑ لیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ اہلکار کی وردی بھی پھاڑ دی ۔ دوسری طرف پولیس حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا

متعلقہ عنوان :