وزیر داخلہ کا بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے ، ان کے لگائے گئے الزمات پاکستان اور بیرونی دنیا کی عدالتوں میں ٹرائل ہو چکے ہیں، مختلف کیسز میں آصف زرداری نے تقریباً 11سال جیلوں میں گزارے ہیں ، بالآخر وہ ان سارے کیسز میں بری ہوئے
پیپلز پا رٹی کے مر کزی سیکر ٹری اطلاعات قمرزمان کائرہ کا وفاقی وزیر داخلہ کے بیا ن پرردعمل کا اظہار
ہفتہ 2 جولائی 2016 20:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جولائی ۔2016ء) پا کستان پیپلز پا رٹی کے مر کزی سیکر ٹری اطلاعات وسا بق وفا قی وزیراطلا عات و نشریات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کا گزشتہ روز کا بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے، پیپلز پارٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وہ اکثر عقلی استدلال کھو بیٹھتے ہیں اور غصہ اور نفرت میں خلاف حقائق گفتگو کرتے ہیں ان کے لگائے گئے الزمات پاکستان اور بیرونی دنیا کی عدالتوں میں ٹرائل ہو چکے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو ان الزامات سے بری کیا جا چکا ہے لیکن وزیر داخلہ کا زہر ہے کہ ختم ہونے کو ہی نہیں آتا۔
ہفتہ کو یہاں سے جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ کے بیا ن پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سوئس کیسز وہی کیسز ہیں جب مسلم لیگ کی حکومت میں احتساب بیورو نے سیف الرحمان کی قیادت میں بی بی شہید اور زرداری صاحب کے خلاف کیسز بنوائے تھے اور ان ہی مختلف کیسز میں آصف زرداری نے تقریباً 11سال جیلوں میں گزارے ہیں اور بالآخر وہ ان سارے کیسز میں بری ہوئے انہوں نے کہا کہ و زیر داخلہ کی یاداشت کے لیے عرض ہے کہ سویس کیسز وہی ہیں جن کواحتساب بیو رو کے ز ریعے ہائی کورٹ بینچ ملک قیوم کی عدالت میں لگوایا گیا اور وہاں سے بی بی شہید اورآصف زرداری کو سزا دلوائی گئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.