کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا

منگل 5 جولائی 2016 13:12

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیر کی شام ملیر کے علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرکے کراچی کو بڑی دہشتگردی سے بچالیا جبکہ 49 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔سکیورٹی حکام کے مطابق اسلحہ سیاسی جماعت کے ایک دہشتگرد نے چھپایا تھا جو شہر میں بڑے پیمانے پر دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔

(جاری ہے)

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ چھپایا گیا اسلحہ ایک شاپنگ سنٹر اور حساس اداروں کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال ہونا تھا۔دوسری طرف شہر بھر میں سرچ آپریشنز کے دوران 49 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے منگھو پیر کے علاقے پختون آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 2 غیر ملکیوں سمیت 44 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شیریں جناح کالونی سے 3 اور بلدیہ ٹاؤن سے 2 جواریوں کو گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :