سعودی عرب میں دھماکے افسوسناک ہیں، پاکستان کے درد کو محسوس کیا ہوتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے مفتی منیب الرحمان

منگل 5 جولائی 2016 13:22

سعودی عرب میں دھماکے افسوسناک ہیں، پاکستان کے درد کو محسوس کیا ہوتا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور مذہبی سکالرمفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب میں دھماکے انتہائی افسوسناک ہیں، اس موقع پر حکام کو حکمت سے کام لینا ہوگا۔ اجتماعی دانش مندی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسلمان بیس سال سے اس آگ میں جل رہے تھے اگر امت مسلمہ نے اس وقت اس درد کو محسوس کیا ہوتا تو شاید آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔ ترکی میں بھی چند دن پہلے ایسے ہی واقعات ہوئے۔ اس بارے میں جو لوگ بھی زخمی یا شہید ہوئے ہیں ان کیلئے دل بڑا دکھی ہے۔ یہ المناک واقعات ہیں اللہ تعالیٰ سب کو ایسے خطرات سے محفوظ رکھے۔

متعلقہ عنوان :