اسلام آباد ‘ٹریفک حادثہ میں 2افراد جاں بحق‘ مارکیٹ میں آگ لگنے سے 2 افراد جھلس کر زخمی
جمعہ 8 جولائی 2016 14:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) اسلام آباد میں ٹریفک کے ایک حادثے میں 2افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مارکیٹ میں آگ لگنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے روز اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر ایک تیز رفتار گاڑی پل سے نیچے نالے میں گرنے سے دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
مہران گاڑی نمبر BU795 زیرو پوائنٹ کے پل پر ایک اور گاڑی کو تیزی سے اوورٹیک کرتے ہوئے گہرے نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین زخمی ہوئے جنہیں مقامی ہسپتال میں پہنچا دیا گیا۔
دریں اثناء اسلام آباد کے معروف بازار آبپارہ میں گارمنٹس کی ایک دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دو افراد جھلس گئے جنہیں پمز ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے سے دکان میں موجود لاکھوں روپے کا کپڑا اور دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.