آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادم 5 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے
میاں محمد ندیم اتوار 10 جولائی 2016 15:32
مظفر آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جولائی۔2016ء) آزاد کشمیر کے علاقے حویلی میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادم اور فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے خورشید راٹھور کی عید ملن پارٹی کے دوران (ن) اورپیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادم ہوگیا، دونوں جانب سے ہاتھوں، لاتوں اور مکوں کے ساتھ فائرنگ کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے۔
واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے ریاست کے مختلف علاقوں میں دکانیں جلائیں اور توڑ پھوڑ کی جس سے لوگوں کی املاک کو شدید نقصان پہنچا جب کہ تجارتی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئیں۔(جاری ہے)
فائرنگ سے سابق وزیرچودھری عزیز سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے جنھیں ضلع باغ کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے جسم میں پیوست 4 گولیاں نکالی گئیں جب کہ 2 گولیاں پمز کے ڈاکٹروں نے نکالیں جس کے بعد ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ آج حویلی میں ادا کی گئی جب کہ مسلم لیگ (ن) آج آزاد کشمیرمیں یوم احتجاج منارہی ہے۔ حالات پر قابو پانے کے لئے مظفر آباد اور پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔ اس کے علاوہ حالات کو بہتر بنانے کے لئے پاک فوج سے جوان بھی طلب کئے گئے ہیں۔دوسری جانب ڈی سی حویلی طاہرمحمود کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حویلی میں حملوں کے 2 مقدمات درج کروائے گئے ہیں، ایک مقدمہ میں 12 اوردوسرے میں 44 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں پیپلز پارٹی کے وزیر بجلی فیصل راٹھور بھی شامل ہیں، فیصل راٹھور کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.