پاکستان اور جرمنی خطے میں امن و استحکام بارے یکساں موقف رکھتے ہیں ،باہمی تعاون جاری رکھیں گے ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اپنے جرمن ہم منصب پروفیسر نوربرٹ لیمرٹ سے ملاقات میں گفتگو
پیر 11 جولائی 2016 16:16
برلن ۔ 11 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی خطے میں امن و استحکام کے قیام کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں اور دونوں ممالک ترقی اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے یہاں اپنے جرمن ہم منصب پروفیسر نوربرٹ لیمرٹ سے جرمن پارلیمنٹ میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں استحکام کے لئے پارلیمانی و عوامی سطح پر روابط میں اضافے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ کئی دہائیوں پر مشتمل دوستی کو مضبوطی کے راستے پر گامزن رکھنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی پاکستان کا قریبی اتحادی ہے اور مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا مددگار ثابت ہوا ہے۔(جاری ہے)
بعدازاں سپیکر قومی اسمبلی نے جرمن پارلیمنٹ کی مختلف پارلیمانی کمیٹیوں سے ملاقاتیں کیں جن میں کمیٹی برائے اقتصادی تعاون و ترقی، دفاعی کمیٹی، خارجہ امور کمیٹی اور جنوبی ایشیائی دوستی گروپ شامل ہیں۔
جرمن پارلیمنٹ کے صدر پروفیسر نوربرٹ لیمرٹ کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے جرمن تھنک ٹینک ایس ڈبلیو پی اور جرمن انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ سیکورٹی افیئرز سے بھی خطاب کیا اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم امور پر روشنی ڈالی۔ جرمنی کے دورے میں سپیکر قومی اسمبلی نے میزبان ملک میں مختلف امور پر پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی۔علاقائی و بین الاقوامی معاملات سمیت پاکستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن مذاکرات جاری رکھنے کی خواہش پر بھی بات چیت کی۔دورے کے دوران سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی ہوئی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاری کے لئے بہترین ماحول کی دستیابی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.