پاک سرزمین پارٹی میںمتحدہ کے260عہدیدران نے شمولیت کا اعلان کردیا
ابھی پہلی قسط ہے،جلد ہی ہزاروں کارکنوں کی شمولیت کیلئے بڑا میدان لگائیں گے،کراچی کے عوام کو بلوچستان اور فاٹا جیسا پیکج دیا جائے،خودکش بمباروں کو راہ راست پر لایا جاسکتا ہے تو متحدہ کے کارکنوں کو بھی ٹھیک کیا جاسکتا ہے،ہم پاکستان کو بچانے کا کام کررہے ہیں۔سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال کی پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ پیر 11 جولائی 2016 17:46
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء) : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو بلوچستان اور فاٹا جیسا پیکج دیا جائے،خودکش بمباروں کو راہ راست پر لایا جاسکتا ہے تو متحدہ کے کارکنوں کو بھی ٹھیک کیا جاسکتا ہے، ہم پاکستان کو بچانے کا کام کررہے ہیں،لیکن جس نے سب کچھ غلط کیا وزیرداخلہ اس سے مذاکرات کررہے ہیں،چار مہینوں میں چالیس سال جتنی پذیرائی ملی ہے،عوام ہماری بات سن رہے ہیں اور سمجھ بھی رہے ہیں،پاک سرزمین پارٹی لاکھوں لوگوں کی پارٹی بن چکی ہے۔
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کارکن کی لاش ملی اس پر تعزیت کرتے ہیں۔لاپتا کارکن ریاض الحق کی لاش ملی ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔حکومت کو اس طرح کے واقعات کا نوٹس لینا چاہیے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چار مہینوں میں چالیس سال جتنی پذیرائی ملی ہے،عوام ہماری بات سن رہے ہیں اور سمجھ بھی رہے ہیں،پاک سرزمین پارٹی لاکھوں لوگوں کی پارٹی بن چکی ہے۔
پنجاب،سندھ ،لندن ،واشنگٹن ڈی سی،مڈل ایسٹ میں ہمارے دفاتر کام کررہے ہیں۔ہم ایم کیوایم کے کارکنوں کی لسٹ لے کر گھوم رہے ہیں یہ وہ کارکن ہیں جن کے افراد لاپتا ہیں۔ڈی جی رینجرز کے پاس لاپتا افراد کی لسٹ لے کر گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے قائد کارکنوں کو دہشت گرد بنا رہے ہیں۔الطاف حسین جرنیلوں،اینکرز کو گالیاں دیتے ہیں۔الطاف حسین جان بوجھ کر ایسا کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ہمارے زیرحراست لوگوں پر ٹینک چڑھا دے۔قائد ایم کیوایم کیمرے کے آگے تشدد کے طریقے بتاتے ہیں۔الطاف حسین کو اس سے کوئی نقصان نہیں ہے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ کارکن ان حربوں سے سٹیٹ کے خلاف ہوجائیں۔ایم کیوایم کے قائد خود کو بچانے کیلئے لاشیں چاہتے ہیں۔الطاف حسین نے کہا کہ میں ہوتا تو 100آدمیوں کو مارتا۔ایم کیوایم کے کارکنوں نے 30سال میں ہڑتال پر کان نہیں دھرے۔کارکنوں نے ہڑتال کرنے سے انکار کردیا۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہم بھٹکے ہوئے لوگوں کو راستہ دکھانے آئے ہیں۔معاشرے میں لوگوں کو مارا جائے گا تو امن قائم نہیں ہوگا بلکہ ایک کو مارنے سے 40مخالف پیدا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ کراچی کے عوام کو بلوچستان اور فاٹا جیسا پیکج دیا جائے۔خودکش بمباروں کو راہ راست پر لایا جاسکتا ہے تو متحدہ کے کارکنوں کو بھی ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو بچانے کا کام کررہے ہیں۔لیکن جس نے سب کچھ غلط کیا وزیرداخلہ اس سے مذاکرات کررہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.