ہائیکورٹ نے میٹرو ٹرین منصوبے کی زد میں آنیوالی تاریخی عمارتوں کے تحفظ بارے حکومت سے تفصیلی جواب طلب کر لیا
اگر تاریخی ورثے سے متعلق عالمی ادارہ روٹ تبدیل کرنیکی سفارش کرتا ہے حکومت نے کیالائحہ عمل تیار کر رکھا ہے‘ فاضل عدالت کااستفسار
پیر 11 جولائی 2016 18:55
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی زد میں آنے والی تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے بارے میں پنجاب حکومت سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت کل ( منگل ) تک ملتوی کردی ۔جبکہ فاضل عدالت نے استفسار کیا ہے کہ اگر تاریخی ورثے سے متعلق عالمی ادارہ روٹ تبدیل کرنے کی سفارش کرتا ہے تو کیا صوبائی حکومت نے کوئی لائحہ عمل تیا ر کر رکھا ہے ؟۔
گزشتہ روز لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار وں کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ حکومت نے تاریخی مقامات پر تعمیرات کے لئے نظر ثانی شدہ این او سی بھی حاصل کر لئے ہیں حالانکہ اس طرح کاکوئی این او سی جاری نہیں کیا جا سکتا ۔(جاری ہے)
فاضل عدالت اسے کالعدم قرار دے ۔
عالمی ادارہ یونیسکو نے بھی اجلاس بلایا ہے جس تاریخی شالیمار باغ سمیت دیگر تاریخی ورثے سے متعلق معاملے پر غور کیا جائے گا اور سفارشات مرتب کی جائیں گی۔سماعت کے دوران فاضل بنچ نے حکومتی وکلاء سے استفسار کیا کہ اگر یونیسکو نے منصوبے کا روٹ تبدیل کرنے کا کہا تو حکومت نے اس بارے کیا لائحہ عمل بنا رکھا ہے ۔ جس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور جواب داخل کرنے کیلئے مہلت طلب کی ۔فاضل عدالت نے تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے بارے میں درخواست پر پنجاب حکومت کو تفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت آج منگل تک ملتوی کردی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.