این ٹی ڈی سی فوری طور پر بولان میں گرنیوالے بجلی ٹاورز کی مرمت کو یقینی بنائے
وفاق ایران سے فوری طورپر1ہزار میگاواٹ بجلی لیکر صوبے کے زمینداروں کو فراہم کرے،نیشنل پارٹی کے ارکان اسمبلی نواب محمدخان شاہوانی ، سردار کمال خان بنگلزئی ،میر کبیر محمد شہی ودیگر کا مطالبہ
پیر 11 جولائی 2016 20:26
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) نیشنل پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ بولان میں گرنے والے ٹاورز کو این ٹی ڈی سی فوری طور پر مرمت کرکے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے بصورت دیگر زمیندار روڈ وں پر احتجاج پرنکل آئیں گے اور ہم انکے ساتھ ہونگے،وفاق ایران سے فوری طورپر1ہزار میگاواٹ بجلی لیکر صوبے کے زمینداروں کو فراہم کرے۔
یہ بات صوبائی وزیرایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمد خان شاہوانی ، رکن قومی اسمبلی سردارکمال خان بنگلزئی اور سینیٹر میر کبیر محمد شہی نے پیر کو مستونگ کے زمینداروں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔نواب محمد خان شاہوانی نے کہا کہ بولان کے علاقے میں گرنے والے ٹاور ز کی بروقت مرمت نہ ہونے کی وجہ سے مستونگ کے علاقے ،نیو لکپاس ،اولڈ لکپاس ، پڑنگ آباد ،گنجہ ڈوری سمیت دیگر علاقے شدید متاثر ہیں جہاں گزشتہ 15روز سے ڈیڑھ سے 2گھنٹے بجلی دی جارہی ہے اورزمینداروں کی فصلیں اور باغات تباہ ہوچکے ہیں اور وہ سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار ہیں لیکن ہم نے انہیں روک رکھا ہے این ٹی ڈی سی کو چاہئے کہ وہ فور ی طور ٹاور ز کی مرمت کو یقینی بنائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو زمیندار سڑکوں پر نکل آئیں گے اورہم انکے بحیثیت عوامی نمائندے انکے ساتھ کھڑے ہونگے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.