افواج پاکستان کی جان پاکستان ایئر فورس نے ایک اور اعزاز اپنے وطن کے نام کردیا
پی اے ایف کے طیارے سی 130نے عالمی مقابلے میں ٹرافی جیت لی ‘‘50 ممالک میں سرفہرست لندن رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں سی 130پر آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں اور قربانیوں کی تصویری داستان رقم تھی
پیر 11 جولائی 2016 22:06
اسلام آباد/لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) افواج پاکستان کی جان پاکستان ائر فورس نے ایک اور اعزاز اپنے وطن کو دے ڈالا۔پاکستان ائر فورس کے طیارے C130نے ایک عالمی مقابلے میں ٹرافی جیت لی ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سی ون تھرٹی طیارے نے لندن رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں سب سے خوبصورت طیارے کا اعزاز حاصل کر لیا ،جس پر آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں اور قربانیوں کی تصویری داستان رقم تھی۔
رائل انٹرنیشل ایئر ٹیٹو شو میں پچاس ممالک کی ائر فورسز کے 200 جہازوں نے شرکت کی۔ پاکستان کے سی 130 طیارے کو کنکرز ڈی ایلی گینس ٹرافی دی گئی۔ پاک فضائیہ کے وائس ایئر چیف ایئر مارشل اسد لودھی نے بھی شو میں شرکت کی، انہوں نے ٹرافی جیتنے پر فضائیہ کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کا دنیا بھر میں اچھا تاثر پیش کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.