نوبیل انعام شایان شان نہیں، عبدالستار ایدھی کو ”نشان حیدر“ کی طرح ”نشان انسانیت“ دیا جائے ،چودھری شجاعت
ایدھی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہر جگہ اور ہر وقت تیار رہتے تھے ، لال مسجد میں آپریشن کی آخری رات خدمت کیلئے وہیل چیئر پر گندے نالے پر پہنچ گئے تھے، چودھری پرویزالٰہی نے 1122 بناتے ہوئے کئی بار مشورہ کیا ،مسلم لیگ(ق) کے صدر کی میڈیا سے گفتگو
پیر 11 جولائی 2016 22:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے عبدالستار ایدھی کی انسانیت کیلئے خدمات پر زبردست عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خدمات نوبیل انعام سے بالاتر ہیں، وہ تو کئی لوگوں کو مل جاتا ہے، ان کیلئے جرأت و بہادری کے سب سے بڑے قومی اعزاز ”نشان حیدر“ کی طرح خدمت انسانی کے سب سے بڑے قومی ایوارڈ ”نشان انسانیت“ کا اعلان کیا جائے۔
پیر کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مولانا دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہر جگہ اور ہر وقت تیار رہتے تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے بتایا کہ میری ان سے کئی ملاقاتیں ہوئیں لیکن سب سے یادگار ملاقات اس وقت ہوئی جب میں 2007ء میں آپریشن سے قبل آخری رات لال مسجد کے مسئلہ کے پرامن حل کیلئے مذاکرات میں مصروف تھا تو ایدھی کسی کے کہنے یا بلانے پر نہیں بلکہ از خود اپنی اہلیہ کے ہمراہ وہیل چیئر پر مسجد کے باہر گندے نالے پر پہنچ گئے، اطلاع ملنے پر میں وہاں پہنچا تو کہنے لگے چودھری صاحب آپ انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں میں باہر بیٹھا ہوں کہ مجھے بھی خدمت کا موقع مل جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.