فیڈرل بورڈ کے میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات 27 ستمبر سے شروع ہونگے

منگل 12 جولائی 2016 15:35

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جولائی۔2016ء) وفاقی تعلیمی بورڈ کے میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات 27ستمبر سے شروع ہوں گے۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ان امتحانات میں نئے امیدوار حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

سپلیمنٹری امتحانات میں ایک یا ایک سے زائد مضامین میں ناکام ہونے والے اور ایمپروومنٹ کے خواہش مند امیدوار حصہ لے سکیں گے۔ بغیر لیٹ فیس کے 28جولائی تک داخلہ بھجوایا جا سکتا ہے۔دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ 8اگست اورتین گنا فیس کے ساتھ داخلہ 16اگست تک بھجوایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :