مون سون بارشوں کے پیش نظر الخدمت کا ریڈالرٹ

بدھ 13 جولائی 2016 13:35

پشاور ۔13جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جولائی۔2016ء)الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کے صدر خالد‘ وقاص کے زیرصدارت شعبہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اور ضلعی صدور کاالخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی ہیڈکوارٹرسکندر ٹاؤن پشاور میں مون سون بارشوں اور سیلاب کے ممکنہ خطرات کے پیش نطر ضروری اقدامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا‘ اس موقع پرمرکزی ڈائریکٹر شعبہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ فضل محمودمنیجر‘ صوبائی منیجر ڈیزاسٹرمینجمنٹ محمدوسیم ‘9اضالع چترال‘ دیربالا وپائین‘ سوات‘ شانگلہ‘ بونیر‘ نوشہرہ‘ چارسدہ اور پشاور کے ضلعی صدور نے شرکت کی‘ صوبائی صدر خالدوقاص نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں ریسکیوریلیف ٹیموں کو فوری طورپر ریڈالرٹ کیاجائے۔