اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے برانچ لیس بینکاری کے ضوابط میں تبدیلیاں کردیں
بدھ 13 جولائی 2016 17:33
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جولائی ۔2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے برانچ لیس بینکاری کے عالمی طریقوں سے ہم آہنگ رہنے اور پاکستان میں مالی شمولیت کی قومی حکمت عملی (این ایف آئی ایس)میں متعین کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے برانچ لیس بینکاری کے ضوابط میں تبدیلیاں کی ہیں۔ اس ضوابطی فریم ورک میں مارکیٹ میں برانچ لیس بینکاری کی خدمات مہیا کرنے والے بینکوں کے لیے کم از کم شرائط کی تفصیل دی گئی ہے۔
نظرثانی شدہ ضوابط کے مطابق بینکوں کے بورڈ زآف ڈائریکٹرزحکمت عملی کے تعین اور نگرانی کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ سینئر انتظامیہ ضروری اندرونی کنٹرولز تشکیل دینے کے ساتھ قابلِ اطلاق قوانین اور ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔برانچ لیس بینکاری خدمات کی فراہمی میں تھری جی اور فورجی اسپیکٹرم ، پی او ایس ٹرمینلز، انٹرنیٹ بینکاری اور اے ٹی ایم/ڈیبٹ کارڈ وغیرہ کو شامل کرنے کے لیے نظرثانی شدہ ضوابط میں توسیع کے ذریعے فراہمی کے متبادل ذرائع اور ٹیکنالوجی کی وسعت کو مزید توسیع دی گئی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.