تعلیمی بورڈز میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 20 جولائی کوکرینگے

بدھ 13 جولائی 2016 21:22

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جولائی ۔2016ء )پنجاب کے تعلیمی بورڈز میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے سال 2016ء کے نتائج کا اعلان 20 جولائی کوکریں گے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق صوبہ بھرسے 10لاکھ62ہزار492امیدواروں نے سالانہ امتحانات میں شرکت کی۔پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواران کے ناموں کا اعلان 19 جولائی کو کیا جائے گا جنکے اعزاز میں تقریبات اگلے منعقد ہوں گی جبکہ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا باضابطہ اعلان 20جولائی کو کیا جائیگا۔