شہبازشریف کی ذاتی دلچسپی سے برطانوی امداد کے استعمال کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں‘تھریسا مے

بدھ 13 جولائی 2016 22:45

شہبازشریف کی ذاتی دلچسپی سے برطانوی امداد کے استعمال کے مثبت نتائج ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جولائی ۔2016ء )برطانیہ کی نئی وزیراعظم تھریسامے نے صوبہ پنجاب میں برطانوی امداد کے درست استعمال کے حوالے سے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی کاوشوں اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی کے باعث برطانوی امداد کے استعمال کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور ہم مطمین ہیں کہ پنجاب میں برطانوی امداد درست انداز سے استعمال کی جارہی ہے اوروزیراعلیٰ محمدشہباز شریف برطانوی امداد کو عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کررہے ہیں جو قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

نئی برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے یہ بات آج وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیر اعلی شہباز شریف نے برطانیہ کی نئی وزیر اعظم تھریسا مے کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر فون کر کے مبارکباد دی- تھریسا مے نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے وزیراعظم محمد نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور وزیراعظم پاکستان کی صحت یابی پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد دی۔