معذور بچوں کو میٹرک کے بعد مزید تعلیم دینے کے لیے الفاربی سنٹر کو اپ گریڈ کیا جائے،پیرنٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن

جمعہ 15 جولائی 2016 16:23

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جولائی۔2016ء) پیرنٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن نے معذور بچوں کو میٹرک کے بعد مزید تعلیم دینے کے لیے الفاربی سنٹر کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جمعہ کو ایسوسی ایشن کا اجلاس الفاربی سنٹر میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

جس میں کہا گیا کہ الفارابی سنٹر کا حال میٹرک کا نتیجہ 100% رہا اور پہلی پوزیشن پر آنے والے طالب علم نے 813 نمبرز حاصل کیے لیکن اس کے بعد مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئے ادارے میں کوئی سہولت موجود نہیں جسکی وجہ سے بچے ذہنی طور پر سخت مایوسی کا شکار ہیں۔

پی ٹی اے عہدیداران اور والدین نے مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر الفارابی سنٹر کی بلڈنگ کو ایف ایم ڈی سی کو دیئے جانے کے فیصلے کو واپس لیکر الفارابی سنٹر کے حوالے کیا جائے۔ نیز سنٹر کی اپ گریڈیشن کر کے سپیشل بچوں کے تاریک مستقبل کو روشن کیا جائے ورنہ ہم سپیشل بچوں کے مستقبل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھانے پر مجبور ہونگے ۔الفارابی سپیشل ایجوکیشن کے اجلاس میں میں پیرنٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے علاوہ والدین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :