عورت ہونے کے ناطے ہمیں اپنے اوردوسروں کے لیے کھڑا ہونا ہوگا ٗقندیل بلوچ کی آخری ٹوئٹ

ایک عام لڑکی سے ایک خود مختارعورت بننے کا سفر آسان نہیں تھا ٗ گفتگو

ہفتہ 16 جولائی 2016 20:13

عورت ہونے کے ناطے ہمیں اپنے اوردوسروں کے لیے کھڑا ہونا ہوگا ٗقندیل ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جولائی ۔2016ء) معروف ماڈل قندیل بلوچ کا قتل سے ایک دن قبل جاری کیے جانے والا بیان میں کہا تھا کہ عورت ہونے کے ناطے ہمیں اپنے اوردوسروں کے لیے کھڑا ہونا ہوگامیڈیا رپورٹ مطابق معروف ماڈل قندیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرگزشتہ روز اپنے آخری بیان میں خواتین کے لیے کہا تھا کہ ان کے لیے ایک عام لڑکی سے ایک خود مختارعورت بننے کا سفر آسان نہیں تھا، زندگی نے انہیں جلدی ہی بہت سے سبق سکھادیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اگرآپ مضبوط ہیں تو آپ کو کوئی پیچھے نہیں دکھیل سکتا۔قندیل بلوچ کے گزشتہ روزٹوئٹرپرجاری بیان میں کہا کہ خواتین ہونے کے ناطے نہ صرف ہمیں اپنے لیے کھڑے ہونا چاہیے بلکہ دوسروں کیلئے بھی کھڑا ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ معروف ماڈل قندیل بلوچ کو صبح ان کے بھائی نے غیرت کے نام پرگلا دبا کرقتل کردیا ۔