تربت ،نامعلوم مسلح افراد نے بی این پی کے مرکزی پروفیشنل سیکرٹری کے بیٹے کو ساتھی سمیت اغواء کرلیا

ہفتہ 16 جولائی 2016 22:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جولائی ۔2016ء) تربت کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پروفیشنل سیکرٹری ڈاکٹر غفور بلوچ کے بیٹے کو ساتھی سمیت اغواء کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو تربت کے علاقے سے نامعلوم افراد نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پروفیشنل سیکرٹری ڈاکٹر غفور بلوچ کے بیٹے شہزاد کو اسکے ساتھی صلاح اﷲ سمیت اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے ۔اغواء ہونے والے افراد دشت سے تربت آرہے تھے ۔لیویز مزید کارروائی کررہی ہے۔