چترال ،لواری ٹنل کے قریب طغیانی، 7 گاڑیاں بہہ گئیں
پیر 18 جولائی 2016 14:17
چترال /راجن پور/رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) لواری ٹنل کے قریب زیارت نالے میں طغیانی کے باعث نالے میں تعمیراتی کمپنی کی سات گاڑیاں بہہ گئیں ،بہنے والی گاڑیوں میں2ڈمپر،2ڈبل کیبن،ایک چارجنگ مشین،2چھوٹی گاڑیاں شامل ہیں، چترال کا دیر سے زمینی رابطہ ٹوٹ گیا۔ لواری اور زیارت نالے میں شدید طغیانی سے چترال کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
زیارت کے مقام پر سیلابی ریلہ لواری ٹنل کی تعمیراتی کمپنی کی سات گاڑیاں بھی بہا لے گیا۔ نیشنل ہائی وے اور لواری ٹنل میں تعینات سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ لواری ٹاپ پر طوفانی بارشوں کے باعث چترال سائیڈ پر ٹنل کے قریب بہنے والے دو نالوں میں شدید طغیانی ہے جس کی وجہ سے چترال کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ کٹ گیا ہے۔(جاری ہے)
زیارت اور لواری میں سینکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ زیارت نالے میں طغیانی سے ٹنل کی تعمیراتی کمپنی سامبو کی سامبو کی 7 گاڑیاں نالے میں بہہ گئیں۔جن میں دو ڈمپرز، دو ویگو گاڑیاں، ایک چارجنگ مشین اور دو چھوٹی گاڑیاں شامل ہیں۔چترال سکاوٹس ، پولیس اور مقامی افراد راستہ کھولنے اور گاڑیاں نالے سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب راجن پور کے قریب کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں بارش کے بعد ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔رحیم یار خان کی خان نہرمیں 25فٹ چوڑاشگاف پڑنے سے گنا، کپاس کی فصل اور آم کے باغات زیر آب آگئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.