قومی احتساب بیورو کی اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات بند کرنے سے متعلق عمران خان کے بیان پر وضاحت
پیر 18 جولائی 2016 16:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء) قومی احتساب بیورو نیب کے ترجمان نے وزیر خزانہ کے خلاف تحقیقات بند کرنے سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف پندرہ سال سے زیر التواء تحقیقات قانونی طریقہ کار کے مطابق کی گئیں‘ تحقیقاتی ٹیموں اور استغاثہ حکام نے کئی مرتبہ تحقیقات بند کرنے کی سفارش کی‘ لاعلمی اور سیاسی محرکات کی وجہ سے غلط اطلاعات میڈیا میں پھیلائی جارہی ہیں۔
پیر کو اپنے ایک بیان میں ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف مذکورہ نوعیت کا کوئی مقدمہ کسی عدالت میں زیر التواء نہیں‘ نیب اپنے قانونی مینڈیٹ کے مطابق تعصب کے بغیر اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔(جاری ہے)
نیب فرائض کی ادائیگی میں کسی شخص ‘ سیاسی جماعت یا کسی ادارے کادباؤ قبول نہیں کرتا۔ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ اجلاس میں طارق شفیع کے خلاف بھی تحقیقات بند کی گئیں۔
سٹیٹ بنک کے مالیاتی مانیٹرنگ یونٹ نے طارق شفیع کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا ۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ابراح گروپ دبئی کے عارف نقوی نے پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کے فنڈز وصول کئے ہیں ۔یہ فنڈز تحریک انصاف کو عطیات کے طور پر منتقل کئے گئے۔ ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف پندرہ سال سے زیر التواء تحقیقات قانونی طریقہ کار کے مطابق کی گئیں‘ تحقیقاتی ٹیموں اور استغاثہ حکام نے کئی مرتبہ تحقیقات بند کرنے کی سفارش کی‘ لاعلمی اور سیاسی محرکات کی وجہ سے غلط اطلاعات میڈیا میں پھیلائی جارہی ہیں۔ معاملے کی پیشہ وارانہ انداز میں تحقیقات کی گئیں اور ریفرنس بند کردیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.