عمران خان کی ہوس اقتدار کی بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی
فوج کے اقتدار پر قبضہ کر لینے کی صورت میں مٹھائیاں بانٹنے کا بیان شرمناک اور غداری کے زمرے میں آتا ہے،ارکان قومی اسمبلی
پیر 18 جولائی 2016 18:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی اراکین قومی اسمبلی شگفتہ جمانی، شاہدہ رحمانی اور شازیہ مری نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے اپنی پارٹی کے انتخابی جلسے میں سرعام داغے جانے والے مضحکہ خیز بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کھلے عام فوج کو جمہوریت کا بستر گول کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا تو عوام خوشی کے مارے مٹھائیاں تقسیم کرینگے۔
پی پی پی میڈیا سیل سندھ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو بھی کرکٹ کا کھیل سمجھ رکھا ہے کہ جتنی چاہو بال ٹیمپرنگ کر لو۔ اس مضحکہ خیز بیان سے ان کی سیاسی عدم بلوغت بے نقاب ہوچکی ہے اور عمران خان کی ہوس اقتدار کی بلی پوری طرح تھیلے سے باہر آچکی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جب سرعام بینر لگا کر پاک فوج کے سربراہ کو اقتدار پر قبضہ کرنے کی اپیل کرنے والے موو آن پارٹی کے سربراہ کامران پر غداری ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم کیاجاسکتا ہے تو عمران خان کو کیوں استثنا حاصل ہے حالانکہ انہوں نے بھی وہی جرم کیا جو موو آن پارٹی کے سربراہ نے کیا۔
انہوں نے تحریک انصاف کی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت اور جس سے چاہے اختلاف رکھیں لیکن یاد رکھیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی صورت بھی جمہوریت پر سودے بازی نہیں کریگی۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.