ترک عوام کا عزم قابل تعریف ،پاکستان میں مارشل لاء کی باتیں کرنیوالوں کے لیے بھی واضح پیغام ہے ‘ ایم جہانگیر بدر
عوام نے سڑکوں پر آکر قانون کی حکمرانی بچائی دوسرے بھی اس سے سبق سیکھیں ‘ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کی گفتگو
پیر 18 جولائی 2016 18:50
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق سینیٹر ڈاکٹر ایم جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ ترک عوام کا عزم قابل تعریف اور پاکستان میں مارشل لاء کی باتیں کرنیوالوں کے لیے بھی واضح پیغام ہے عوام نے سڑکوں پر آکر قانون کی حکمرانی بچائی دوسرے بھی اس سے سبق سیکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کی فلاح و بہبود شہید قائدین کے ادھورے مشن کی تکمیل سمیت ملک کے اندر جمہوریت کی حقیقی مضبوطی تک بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
عوام کے دلوں سے بھٹو خاندان کی محبت نکالنا ممکن نہیں خود ساختہ نجومی بن کر پیپلز پارٹی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کرنے والے سیاسی شعبدہ باز احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں پیپلز پارٹی ملک کی بڑی سیاسی جماعت اور حقیقی اپوزیشن ہے نوا زشریف کے لیے بہتر ہو گا کہ وہ 1990ء کی دہائی کی سیاست کو دوبارہ دہرانے سے گریز کریں۔(جاری ہے)
انکی انتقامی اور میں نہ مانوں کی سیاست کے نتائج بھیانک نکلیں گے۔
پیپلز پارٹی کی قیادت اور رہنماؤں نے ہمیشہ ملک کے اندر رہ کر حالات اور آمریتوں کا مقابلہ کیا اور اس میں سرخرد ہوئے، بلاول بھٹو زرداری وفاق پاکستان کی ضمانت ہیں اور آنے والا دور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری پاکستان اور نوجوانوں کا مستقبل ہیں انکے سواء ملک میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 21 جولائی کا سورج آزاد جموں کشمیر کے عام انتخابات میں پارٹی کے نامزد کردہ امیداروں کی عوامی حمائیت اور ووٹوں کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کی فتح کے ساتھ غروب ہو گا اور آزا دکشمیر میں آئندہ حکومت بھی پیپلز پارٹی کی ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.