عوامی تحریک کا وفد کل اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریگا
پانامہ لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے باعث حکومت کی اخلاقی اتھارٹی ختم ہو گئی‘خرم نواز گنڈاپور 31 جولائی کے اجلاس کے انتظامات مکمل،دعوت نامے تقسیم کیے جارہے ہیں ‘ترجمان پاکستان عوامی تحریک
پیر 18 جولائی 2016 18:52
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کا وفد کل 19 جولائی کو ٹی او آرز اور دیگر قومی ایشوز کے حوالے سے اپوزیشن کی طرف سے بلائے جانے والے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد جائے گا۔ وفد سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں اجلاس میں شرکت کرے گا۔ وفد کے دیگر اراکین میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ ، صوبائی صدر بشارت جسپال ،نوراﷲ صدیقی اور ساجد بھٹی شامل ہیں۔
اس حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ موجودہ حکومت پانامہ لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاؤان کے باعث حکومت کرنے کی اخلاقی اتھارٹی کھو چکی ہے۔ وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔(جاری ہے)
ملک کا اس وقت کوئی والی وارث نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کا تقرر ہو یا سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف ہو، مردم شماری ہو یا بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ ہر مسئلہ پر حکومت ناکام ہے۔
اس وقت قوم اپوزیشن کی طرف دیکھ رہی ہے اپوزیشن کو مشاورت کے ساتھ فی الفور لائحہ عمل تشکیل دینا ہو گا ورنہ ملک کا ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک آج کے اجلاس میں احتساب اور حکومت سے جان چھڑانے کی قابل عمل تجاویز دے گی۔دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نوراﷲ صدیقی نے کہا کہ 19 جولائی کے اجلاس کے بعد اپوزیشن قیادت کا ایک اہم اجلاس سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زیر صدارت31 جولائی کو لاہور میں ہو گا جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 31 جولائی کے قومی مشاورتی اجلاس کا ایجنڈا تیار اور دعوت نامے تقسیم کیے جارہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.