ایمانداری اور نیک نیتی سے صوبے کے وسائل استعمال کر کے اسے فلاحی صوبہ بنایا جا سکتا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
خوش قسمت ہیں ہمارے وسائل بے پناہ اور آبادی کم ہے، نواب ثناء اﷲ زہری کا بائیٹ کی تقریب سے خطاب ترقی یافتہ قوموں نے علم و ہنر کو بنیاد بنا کر اقوام عالم میں عزت و وقار حاصل کیا،کمانڈر سدرن کمانڈ
پیر 18 جولائی 2016 23:10
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان معدنیات اور دیگر قدرتی وسائل سے مالامال ہے اگر ایمانداری اور نیت نیتی سے ان وسائل کا استعمال کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم اپنی چھوٹی سی آبادی کے مسائل حل نہ کر سکیں۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے وسائل بے پناہ اور آبادی کم ہے، ہم اپنے صوبے کو ایک فلاحی صوبہ بنا سکتے ہیں بے روزگاروں کی کفالت کر سکتے ہیں اور انہیں 20تا 25ہزار روپے بیروزگاری الاؤنس ہر ماہ گھر بیٹھے دے سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (بائیٹ) کے 11ویں کورس کے فارغ التحصیل طلبا و طالبات میں اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، جی او سی 41ڈویژن میجر جنرل عابد لطیف اور دیگر سول و عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئی بھی قوم علم و ہنر کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، آج کے جدید دور میں ترقی کرنے کے لیے فنی مہارت کا حصول ناگزیر ہے اور اس بات کی ضرورت کو شدت سے محسوس کیا گیا ہے کہ اس دور میں روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تربیت بھی ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمارے یہاں نوجوانوں کی آبادی کی شرح 55فیصد ہے جنہیں ہنر مند بنا کر ہم ایک بہترین افرادی قوت بنا سکتے ہیں جو ہماری سب سے بڑی دولت ہوگی کیونکہ یہ افرادی قوت ہمارے صوبے اور ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر ہم نے اپنے نوجوانوں کے لیے آگے بڑھنے کی سمت کا تعین نہ کیا تو یہ عدم تحفظ اور مایوسی کا شکار ہو کر معاشرے کے لیے بوجھ بن سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے معاشی مسائل کی ایک بڑی وجہ نوجوانوں کے لیے آگے بڑھنے کے مواقعوں کی عدم دستیابی ہے اور صوبے کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی ہنر مند افراد کی کمی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بات مسرت کا باعث ہے کہ پاک فوج نے بائیٹ کو ازسر نو فعال کیا، جو بلوچستان کے نوجوانوں کو بہترین فنی تربیت سے آراستہ کر کے کارآمد اور باوقار شہری بننے کا موقع فراہم کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ادارے میں کی جانے والی اصلاحات سے بائیٹ نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کا بہترین فنی ادارہ بن رہا ہے، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں ہی نے ملک اور صوبے کو سنبھالنا ہے، سیاسی و عسکری قیادت ایک صفحہ پر ہیں جو خلوص نیت کے ساتھ صوبے کے نوجوانوں کو علم و ہنر سے آراستہ کرناچاہتی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.