نیشنل جوڈیشل کمیشن کااجلاس، پشاور ہائی کورٹ میں دو اور بلوچستان ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججوں کے تقرر کی سفارش

پیر 18 جولائی 2016 23:23

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جولائی ۔2016ء) نیشنل جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ میں دو اور بلوچستان ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی سفارش کردی ہے ، پیرکوکمیشن کااجلاس چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں ہواجس میں پشاور ہائی کورٹ میں 5 جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ میں چار ایڈیشنل ججز کی تقرری پرغورکیاگیا ،بعد ازاں اجلاس نے پشاور ہائی کورٹ کیلئے ابراہیم خان ایڈووکیٹ او ر اشتیاق خان ایڈووکیٹ جبکہ بلوچستان کیلئے عبداللہ بلوچ ایڈوکیٹ، ظہیر الدین کاکڑ ایڈوکیٹ اور سید انور آفتاب ایڈووکیٹ کو ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دیتے ہوئے اپنی سفارشات پارلیمانی کمیٹی کوارسال کردیں ۔

متعلقہ عنوان :