عمران خان کا پاکستانی قوم پر مارشل لاء کی حمایت کا الزام شرمناک ہے، پاکستانی قوم نے کبھی آمروں کا استقبال نہیں کیا‘ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق
پیر 18 جولائی 2016 23:26
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا پاکستانی قوم پر مارشل لاء کی حمایت کا الزام شرمناک ہے، پاکستانی قوم نے کبھی آمروں کا استقبال نہیں کیا۔
(جاری ہے)
پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مارشل لا ء کے 4 ادواروں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ، قوم کس طرح آمروں کی حمایت کر سکتی ہے، پاکستانی قوم اور سیاسی جماعتوں نے ملک سے مارشل لاء کے خاتمے کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں، عمران خان یہ بتائیں کہ وہ تاریخ سے نابلد ہیں یا انہیں جمہوریت راس نہیں۔
وفاقی وزیر کا مزیدکہنا تھا کہ 1999 ء میں ملک بھر میں ایک دو جگہ پر مٹھی بھر مٹھائی تقسیم کرنے کا ڈرامہ رچایا گیا جو سب جانتے ہیں، عمران خان کے مارشل لاء کے حق میں بیانات بدنیتی پر مبنی اور ملکی سالمیت کے خلاف سازش ہیں، عمران خان ایسے بیانات دیکر آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، جمہوریت کا تسلسل ہی شفافیت، میرٹ اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.